.

Urdu

"محفوظ ترین کمیونٹی کی تشکیل"

 

 

"جان بچانے، خطرہ کم کرنے، انسانی خدمات فراہم کرنے اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے"

 

 

خوش آمدید

ٹائن این ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس گیٹس ہیڈ، نیو کاسل، نارتھ ٹائن سائڈ، ساؤتھ ٹائن اور سنڈرلینڈ کے مقامی مقتدرہ کے علاقوں میں پھیلی ہوئی 1.07 ملین افراد کی آبادی کی خدمت انجام دیتی ہے اور ٹائن اینڈ ویئر کی آبادی کو فراہم کردہ خدمات کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

 

ٹائن اینڈ ویئر میں گھر میں آتشزدگی کے واقعات سب سے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ جانی نقصان اور چوٹ لگنے کا اصل سبب ہوتے ہیں۔ چونکہ آگ لگنے سے ہونے والی اموات اور چوٹوں کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ فائر سروس ایسی مختلف خدمات پیش کرتی ہے جن میں خصوصی توجہ آگ کو روکنے پر کی جاتی ہے۔ ان کا خلاصہ مندرجہ ذیل طریقے سے بیان کیا جاسکتا ہے:-

 

  •   روک تھام - وہ خدمات جن کا مقصد آگ لگنے کے واقعات اور ان کے اثرات کو روکنا ہے، خصوصا گھروں میں اور نتیجتا اموات اور نقصان کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

  •  

    حفاظت - وہ خدمات جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تجارتی احاطے اور عوامی رسائی والے احاطے ان میں رہنے والوں کی حفاظت کی ضمانت کے لیے آگ سے حفاظت کے مقررہ معیارات کی تعمیل کرتے ہیں۔

  •  

    توجہ - وہ خدمات جو آگ لگنے اور دیگر ہنگامی حالات پر توجہ دیتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ چوٹ لگ جانے والے نقصان اور املاک کے اتلاف کے خطرے کو کم سے کم کیا گیا ہے۔

  •  

    ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری - وہ خدمات جو ان مقامی مقتدرات اور دیگر ہنگامی خدمات کے اشتراک سے فراہم کی جاتی ہیں جو بڑے پیمانے کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کرتی ہیں مثلا گاڑیوں کے بڑے حادثے اور دہشت گردانہ حملے۔

 

آگ سے حفاظت کا کلیدی مشورہ

ٹائن اینڈ ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس کا فراہم کردہ آتشزدگی سے حفاظت سے متعلق مشورہ افراد کی ضرورت کے مطابق وضع کیا گیا ہے جن میں چھوٹے بچے سے لے کر بزرگ تک شامل ہیں اور رابطے کے باب میں دیے گئے رابطے کے کسی بھی طریقے کو استعمال کرکے ان کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

 

 

ہمارے آتشزدگی سے متعلق کلیدی پیغامات ہیں:

  •  

    دھوئیں سے خطرے کی گھنٹی لگائیں اور کم از کم ہفتے میں ایک بار اس کی جانچ کرتے رہیں۔

  •  

    آتشزدگی سے بچاؤ کا عملی منصوبہ بنائیں تاکہ آپ کے خاندان کے تمام افراد اس سے واقف ہوں کہ آگ لگنے پر کیسے باہر نکلا جائے۔

  •  

    گرم تیل سے کھانا پکاتے وقت احتیاط برتیں اور چکنائی دار چیزوں کو پکانے کے لیے ضبط حرارت کے اصول پر کام کرنے والے برتن کے استعمال پر غور کریں۔

  •  

    جلتی ہوئی موم بتیوں کے پاس سے نہ ہٹیں۔

     ۔

  •  

    یہ یقینی بنائیں کہ سگریٹ کو جلتے سرے سے بجھا دیا گیا ہے اور انھیں احتیاط سے پھینکا گیا ہے۔

  •  

    بستر میں ہرگز سگریٹ نہ پئیں۔

  •  

    ماچس اور لائٹر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

  •  

    کپڑے حرارتی آلات سے دور رکھیں۔

  •  

    باورچی خانے میں رہتے ہوئے احتیاط برتیں! کھانا پکانے کے دوران ہونے والے حادثات گھر میں ہونے والی آتشزدگی کا 59% حصہ ہوتے ہیں۔

  •  

    تھکے ہونے پر یا شراب نوشی کرتے ہوئے خاص طور پر احتیاط برتیں۔ گھریلو آتشزدگی میں ہونے والی اموات میں سے نصف ایسی ہیں جو 10 بجے رات اور 8 بجے صبح کے درمیان ہوتی ہیں۔

  •  

    بستر پر جاتے ہوئے گھر کے تمام دروازے بند کر دیں۔

 

آگ لگنے پر:-

  •  

    پرسکون رہیں اور فورا عمل کریں! اپنے گھر کے تمام افراد کو ہوشیار کر دیں۔ دیر نہ کریں - ہر شخص کو باہر نکال دیں!

     ! اپنے گھر کے تمام افراد کو ہوشیار کر دیں۔ دیر نہ کریں - ہر شخص کو باہر نکال دیں!

  •  

    تفتیش کرنے اور قیمتی اشیاء کو بچانے میں وقت ضائع نہ کریں۔

  •  

    اس سے پہلے کہ آپ کوئی دروازہ کھولیں، اسے اپنے ہاتھ سے محسوس کریں۔ اگر وہ گرم ہو تو اسے نہ کھولیں

     

  • جہاں پر ہوا صاف تر ہو خود کو "جھکائے رکھیں 

  • یاد رکھیں - کہ اگر آپ کر سکتے ہوں تو زینہ استعمال کریں لیکن آگ لگنے پر لفٹ کا استعمال نہ کریں

  •  

    پیچھے کی طرف سے داخل نہ ہوں - 999 کو پڑوسی کے گھر کے فون سے، موبائل فون سے یا اجرتی فون سے کال کریں اور باہر رہ کر انتظار کریں۔

     

 

گھریلو آتشزدگی کے خطرے کا جائزہ

ٹائن اینڈ ویئر علاقے کے تمام خاندان اس علاقے میں آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے کی ہماری جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ہوم فائر رسک اسسمنٹ کے مفت جائزے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ یہ دورہ آپ کو آتشزدگی اور فائر اور رسکیو سروس سے متعلق وہ تمام سوالات پوچھنے کا موقع دے گا جو آپ کے ذہن میں ہوں۔ اس دورے سے ہمیں آپ کے گھر میں آگ کے خطرے کو کم سے کم کرنے کا، وہ عملی طریقہ فراہم کرنے کا جو آپ اپنے گھر کو محفوظ ترین مقام بنانے کے لیے اختیار کر سکتے ہیں، گھر سے باہر نکلنے کا منصوبہ تیار کرنے کا اور اسموک الارم لگانے کا موقع بھی ملے گا۔ اس جائزے میں عموما 20 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا اور اسے آگ بجھانے والے دو افراد انجام دیں گے۔ تمام جائزے آپ کے ساتھ پیشگی طور پر مقرر کی گئی ملاقات کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں اور آپ کے گھر کا دورہ کرنے والے آک بجھانے والے افراد کے پاس شناختی ثبوت ہمیشہ رہتا ہے۔

 

آپ نیچے دیے گئے رابطے کے طریقوں میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے یا ہماری ویب سائٹ کے ڈائرکٹ رکویسٹ فارم کو استعمال کرکے گھریلو آتشزدگی کے خطرے کے جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

 

لنکس (رابطے)

 

اپنے گھر سے باہر نکلنے کا منصوبہ بنائیں

[369kb]

 

کثیر منزلہ عمارتوں سے باہر نکلنا

[459kb]

 

بجلی سے حفاظت

[259kb]

 

ہنگامی صورت حال کے لیے تیار ہونا

[4.93kb]

 

رابطہ 

ٹائن اینڈ ویئر فائر اینڈ رسکیو سروس ہماری فراہم کردہ خدمت سے متعلق کسی بھی تبصرے، تعریف، شکایت، جوابی معلومات یا مزید معلومات کی درخواستوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ذیل میں دیے گئے کسی بھی طریقے کو استعمال کرکے ہم سے رابطہ کریں اور ہم جلد از جلد آپ کے پاس پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

ٹیلی فون:

+44 (0) 191 444 1500

فیکس:

+44 (0) 191 444 1512

پتہ 

Tyne and Wear Fire and Rescue Headquarters

Nissan Way
Washinton
Sunderland
Tyne and Wear

SR5 3QY

 

ذاتی طور پر:

 

 لوکیشن پیچ پر درج ہمارے فائر اسٹیشنوں میں سے کسی میں بھی تشریف لائیں۔

 

ای میل:

Contact - Urdu
کیا آپ کو جواب درکار ہے؟